امن و امان کی بہتر صورتحال ٗ 2016ء اور 2017ء کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا ٗایشیائی ترقیاتی بینک

پیر 18 جولائی 2016 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث رواں سال 2016ء اور آئندہ سال 2017ء کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی پیر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوبی، مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک کی معیشتوں کی کارکردگی میں استحکام رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی کی شرح میں 5.7 فیصد تک اضافہ کی پیشگوئی کی ہے ٗچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری سے اقتصادی شرح نمو میں مزید اضافہ متوقع ہے اور امن و امان کی بہتر صورتحال سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے بھی معاشی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :