Live Updates

عمران خان بیان قابل مذمت ٗفوج کو اقتدار میں آنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ٗمشاہد اﷲ خان

نظریہ کو بندوق سے دبایا نہیں جاسکتا ہے ٗ ترکی کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں ٗ میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جولائی 2016 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا کام حکومت کر نا نہیں ملک کا دفاع ہے ٗ فوج کو اقتدار میں آنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کا کام حکومت کرنا نہیں بلکہ ملک کا دفاع ہے‘ فوج کو اقتدار میں آنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ۔

ترکی کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاریخ ساز کردار ادا کیا، عوام نے یہ ثابت کردیا کہ نظریہ کو بندوق سے دبایا نہیں جاسکتا۔ مشاہد اﷲ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف صحت یاب ہونے کے بعد تمام امور مملکت چلا رہے ہیں، یہاں اس طرح کے لوگ موجود ہیں جنہوں نے ان کی بیماری کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اچھے کپتان ہیں‘کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرکٹ ٹیم میں ایسے کھلاڑی جن سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں ان کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بنانا ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :