میری بیٹی کے قتل میں مفتی عبدالقوی ملوث ہیں،میری بیٹی کو پروگرام کیلئے بلاکر نازیبا حرکات کیں ، قندیل کے ڈارموں میں کام کرنے پر اہل علاقہ طعنے دیتے تھے،گھر کے اخراجات قندیل ہی برداشت کررہی تھی،بیٹے کو کبھی معاف نہیں کروں گی

ملتان میں بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کی والدہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 18 جولائی 2016 21:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) ملتان میں بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل میں مفتی عبدالقوی ملوث ہیں،میری بیٹی کے ڈارموں میں کام کرنے پر اہل علاقہ طعنے دیتے تھے،گھر کے اخراجات قندیل ہی برداشت کررہی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل کی والد ہ ن ہمطابق پیر کو والدہ قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ بیٹی کے قتل میں مفتی عبدالقوی ملوث ہیں،میری بیٹی کو مفتی نے پروگرام کیلئے بلایا لیکن اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اور عبدالقوی ٹیلی فون پر رابطہ میں تھے،بیٹی کے قتل میں بیٹا وسیم سابق شوہر عاشق،شاہد اور مفتی عبدالقوی ملوث ہیں،میرے باقی بیٹوں کو قندیل کے رہن سہن کی پرواہ نہیں تھی،والدہ قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ اہل علاقہ قندیل کے ڈارموں میں کام کرنے پر طعنے دیتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہمارے گھر کے اخراجات برداشت کر رہی تھی،بیٹے کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔

متعلقہ عنوان :