لاہور کے مختلف علاقوں سے نوعمر بچوں کے اغوا کا سلسلہ جاری

6ماہ میں 210بچے جن کی عمر8سے14سال تک کی ہیں اغوا ہوچکے ہیں

پیر 18 جولائی 2016 20:49

لاہور کے مختلف علاقوں سے نوعمر بچوں کے اغوا کا سلسلہ جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے نوعمر بچوں کے اغوا کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ6ماہ میں 210بچے جن کی عمر8سے14سال تک کی ہیں اغوا ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی مصری شاہ کے علاقے حبیب گنج سے گھر کے باہر سے نو عمر ابراہیم کو اغوا کار وغلا کر لے جانے لگا تو بچے نے شو رمچادیا اکبر نامی اغوا کار بچے کو چھوڑ کر بھاگ اٹھا بعدازاں اہل علاقہ نے اغوا کار کا تعاقب کرکے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3بچوں کوبازیاب کرنے کے علاوہ تین اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے تھانہ مصطفی آباد کے علاقے سے 4روز کی اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

گڑھی شاہو کا14سالہ بلال بھی 4روز بعد اپنے گھر پہنچ گیا جبکہ مغلپورہ سے اغوا ہونے والا 13سالہ فیصل کو انویسٹی گیشن پولیس نے منڈی بہاؤالدین سے بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے بچوں کے ساتھ3اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :