شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے مال روڈ پر احتجاج کے دوران اضافی نفری تعینات
سی ٹی او کی ہدایت پر12ڈائیورشن پوائنٹس قائم ،تمام دفتری سٹاف بھی تعینات، ایس پیز کی نگرانی میں اضافی3ڈی ایس پیز،4ٹریفک انسپکٹرز،15پٹرولنگ آفیسرزاور30ڈیوٹی آفیسرز سمیت 88 وارڈنزمامور ،شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، طیب حفیظ چیمہ
پیر 18 جولائی 2016 20:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر مال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے12ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام دفتری سٹاف کو ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات کردیا۔
(جاری ہے)
ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی راہنمائی کیلئے ایس پیز کی نگرانی میں اضافی3ڈی ایس پیز،04ٹریفک انسپکٹرز،15پٹرولنگ آفیسرز،30ڈیوٹی آفیسرز سمیت 88ٹریفک وارڈنزتعینات کردےئے اس دوران ایس پی سٹی محمد آصف صدیق بھی وارڈنز کے ہمراہ موقع پر موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔مال روڈ پر احتجاج کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے12ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں، سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پیزاپنی اپنی ڈویژن میں باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہےمزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.