پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹر ک سالانہ امتحان 2016 کے سالانہ نتائج کااعلان کل پوزیشنزہولڈرزکا اعلان کل ہوگا

پیر 18 جولائی 2016 20:39

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹر ک سالانہ امتحان 2016 کے سالانہ نتائج کااعلان کل20جولائی کو کریں گے ،جبکہ پوزیشنز ہولڈرز کا اعلان کل 19جولائی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان میٹرک سالانہ 2016 کے نتائج کا اعلان کل 20جولائی کو صبح 10بج کر 10منٹ پر جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان آج 19جولائی منگل کو شام 6بجے کیا جائے گا۔

نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لئے انعامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں صوبائی وزراء مہمان خصوصی ہوں گے۔صوبہ کے تمام تعلیمی بورڈز میں نتائج کا اعلان بیک وقت پرہوگا۔،تعلیمی ملتان بورڈ کے سالانہ میٹرک کے نتائج بورڈ ویب سائٹ www.bisemultan.edu.pkاور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے موبائل سروس نمبر800293پر رول نمبر ایس ایم ایس کر کے میٹرک نتائج معلوم کیے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :