پریس کونسل آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس ٗ ایجنڈا کی مختلف شقوں کی منظوری دی گئی

پیر 18 جولائی 2016 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پریس کونسل آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس پیر کو یہاں چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وامق اے زبیری،قاضی اسد عابد، انور ساجدی، عامر محمود، عائشہ اکرم، ناصر زیدی، اقبال جعفری، محمد ابراہیم خان، رجسٹرار پی سی پی اور ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کونسل نے گیارہویں جنرل کونسل کے اجلاس کے منٹس اور ان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ بارہویں جنرل کونسل اجلاس کا ایجنڈا کونسل کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کو تفصیلی بیان کیا گیا۔ کونسل ممبران نے بارہویں جنرل کونسل اجلاس میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار اور ایجنڈا کی مختلف شقوں کی منظوری دی۔ اجلاس کے آخر میں چیئرمین نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اورآخر میں وفات پا جانے والے صحافیوں کے ایصال ثواب کیئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :