رینجرز نے اندرون سندھ سے 6 جب کہ کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

پیر 18 جولائی 2016 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) رینجرز نے اندرون سندھ سے 6 جب کہ کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاری سے گرفتار کئے جانے 2 افراد کا تعلق گینگ وار کے مرکزی کردار بابالاڈلہ گروپ سے ہے اور دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ بلدیہ سے گرفتار کیا جانے والا ملزم بھی بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کا تعلق بھی ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے اندرون سندھ لاڑکانہ میں بھی کارروائیوں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے ضروری تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :