آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار کی کیس کی سماعت سے معذرت

پیر 18 جولائی 2016 19:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس میاں ثاقب نثار نے پولیس افسران سے آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کے معاملے کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران سے آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے پر پنجاب پولیس کے 28 پولیس افسران نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ تاہم اب سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر تے ہوئے سفارش کی ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم شدہ بنچ کیس کی سماعت کرے۔