سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا

درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کرلئے کالا باغ ڈیم کامعاملہ سیاسی بن چکا ہے ،تین صوبے ڈیم کی تعمیر کے حق میں نہیں ٗجسٹس گلزار احمد عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، ڈیم بنانے یا نہ بنانے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہوتا ہے؟ ٗچیف جسٹس

پیر 18 جولائی 2016 18:39

سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کرلیے۔نظر ثانی اپیل کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے کہا کہ مجھے سنے بغیر عدالت کیسے فیصلہ دے سکتی ہے ٗعدالت نے معاملے کو مفاد عامہ کی نظر سے جانچنے کی بجائے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کالا باغ ڈیم کامعاملہ سیاسی بن چکا ہے ،تین صوبے ڈیم کی تعمیر کے حق میں نہیں ٗ پارلیمنٹ کے کرنے والے فیصلوں پر عدالت کیسے حکم دے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، ڈیم بنانے یا نہ بنانے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہوتا ہے؟اے کے ڈوگرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے معاملے میں عدالت پارلیمنٹ کو حکم دے سکتی ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کر لیے۔