Live Updates

متحدہ اپوزیشن کا اجلاس (کل)ہوگا ٗ شاہ محمود قریشی اور خورشید کی ملاقات ٗ مشاورت کی گئی

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شریک نہیں ہوں گے یک انصاف حلف کے تحت آئین کی پاسداری کی پابند ہے ٗکسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریگی ٗشاہ محمود قریشی

پیر 18 جولائی 2016 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اتفاق کیاہے کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات اور الیکشن کمیشن کے وقار کی بحالی کیلئے کمیشن ارکان کے تقرر میں شفافیت ناگزیر ہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کے ہونے والے اجلاس پر مشاورت کی گئی ٗشاہ محمود قریشی نے حکومت سے درخواست کی کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر کمیشن ارکان مقرر کئے جائیں ٗشاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف حلف کے تحت آئین کی پاسداری کی پابند ہے۔

کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات اور الیکشن کمیشن کے وقار کی بحالی کیلئے کمیشن ارکان کے تقرر میں شفافیت ناگزیر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ تمام نام جمعرات تک فائنل کرلئے جائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن کے (کل) منگل کو ہونے والے اجلاس پر بھی مشاورت کی گئی۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کااجلاس (کل) ہوگا جس میں ٹی او آرز پر مشاورت کی جائے گی تاہم اس اہم اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شریک نہیں ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات