د عائیں ،فون پر خیریت اورعیادت کیلئے آنیوالوں کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں ، گورنر سندھ

عوام کی دعاؤں کی بدولت با لکل خیریت سے ہوں ، ڈاکٹروں کی جانب سے کئے گئے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، ڈاکٹر عشرت العباد خان

پیر 18 جولائی 2016 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے اپنی بیماری کے دوران عیادت کے لئے آنے والے ، فون پر خیریت معلوم کرنے والے اور صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی دعاؤں کی بدولت وہ با لکل خیریت سے ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے کئے گئے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کو نماز جمعہ کے دوران طبیعت خرابی کے باعث فور ی طور پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لئے جایا گیا تھا جہاں سے انھیں ہفتہ کی صبح گورنر ہاؤس جانے کی اجازت دی گئی ۔