مدینہ منورہ:سعودی کاؤنٹرنارکوٹکس کی کاروائی ،منشیات سمگلر گرفتار

پیر 18 جولائی 2016 18:25

مدینہ منورہ:سعودی کاؤنٹرنارکوٹکس کی کاروائی ،منشیات سمگلر گرفتار

مدینہ منورہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): سعودی کاؤنٹرنارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے ایک کاروائی کے دوران مدینہ منورہ کے نواحی علاقے سے منشیات کے سمگلر کو گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

نارکوٹِکس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر مطلوبہ جگہ چھاپہ مارا اور سمگلر کو گرفتار کر لیا. جبکہ اس کے قبضے بھاری مقدار میں منشیات، شراب اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ مجرم کو مفرر قرار دیا گیا تھا. اور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا ۔ اس سمگلر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ علاقے کا سب سے بڑا ڈرگ ڈیلر ہے ۔ لیکن نارکوٹکس کی طرف سے کی گئی اچانک کاروائی میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔