ہوشیار ہو جائیں، آپ کے جوتوں میں سانپ بھی ہو سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 جولائی 2016 17:52

ہوشیار ہو جائیں، آپ کے جوتوں میں سانپ بھی ہو سکتے ہیں

ہمیں یقین ہے کہ اس خبر کو پڑھ کر آپ آج کے بعد اپنے جوتے دیکھ بھال کر پہنیں گے۔ آج کل ہر طرف بارش کا موسم ہےا ور بعض علاقوں میں سیلاب بھی آیا ہوا ہے۔ ایسے میں کیڑے مکوڑے اور چھوٹے یا بڑے سانپوں کا نکل آنا معمولی بات ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں بھی کچھ اسی طرح کا منظر دکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)


اس ویڈیو میں ایک چھوٹے سے خوبصورت مگر انتہائی زہریلے کوبرا کو جوتوں میں چھپے دکھایا گیا ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنے جوتوں سے کوبرا کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے مگر کوبرا تھوڑا سا باہر نکل کر پھر اندر چھپ جاتا ہے۔ دوسری یا تیسری کوشش میں کوبرا جوتے میں سے باہر نکل کر ایک سائیڈ پر چلا جاتا ہے۔