Live Updates

(ن) لیگ کی کر پشن سے بڑا جمہو ریت پر کوئی اور حملہ نہیں ہو سکتا‘ یاسمین راشد

شریف برادارن کے اقتدار کے خاتمے کے بغیر ملک میں تر قی ممکن نہیں ہوسکتے‘ ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

پیر 18 جولائی 2016 17:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) ایڈؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کر پشن سے بڑا جمہو ریت پر کوئی اور حملہ نہیں ہو سکتا ،شریف برادارن کے اقتدار کے خاتمے کے بغیر ملک میں تر قی ممکن نہیں ہوسکتے،حکومتی قر ضوں کا حجم 21ہزار ار ب سے زائد ہونا حکمرانوں کی بدتر ین معاشی پا لیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،بجلی کی لوڈشیڈ نگ غر یب کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہو چکی ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے ۔

سوموار کے روز کے روز کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لو ٹ مار کو چھپانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں پر جمہو ریت کیخلاف سازشوں کا الزام لگا رہے ہیں حالانکہ پوری قوم جانتی ہے کہ جمہو ریت کو کسی آئینی اور پر امن احتجاج سے نہیں (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار سے سب سے زیادہ خطر ہے مگر (ن) لیگ اپنی لوٹ مار بند کر نے کو تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنے قر ضے (ن) لیگ نے لیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی اور آج ملک میں قر ضوں کا حجم 21ہزازار ب سے زائد ہو چکا ہے اور (ن) لیگی حکومت قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے معاشی ترقی کے جھوٹے دعوئے کر نے میں مصروف ہیں مگر قوم انکے جھانسوں میں نہیں آئیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات