’’عقل بڑی کہ بھینس ‘‘،بھینسوں نے اوور ہیڈ برج کے ذریعے سڑک پار کر کے محاورے کو غلط ثابت کر دیا

بھینسوں کی اوور ہیڈ برج کے ذریعے سڑک پار کرنے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پیر 18 جولائی 2016 17:44

’’عقل بڑی کہ بھینس ‘‘،بھینسوں نے اوور ہیڈ برج کے ذریعے سڑک پار کر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں بھینسوں نے اوور ہیڈ برچ کے ذریعے سڑک پارک کر کے اپنے بارے میں بنائے گئے محاورے ’’ عقل بڑی کے بھینس ‘‘ کو غلط ثابت کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر 8سے10بھینسوں کی قطار میں ایک اوور ہیڈ برج سے نیچے اترتے ہوئے تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے اور اس پر مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں۔ شارٹ کٹ کے عادی حکومت کی طرف سے خطرناک شاہراہوں کو پار کرنے کیلئے بنائے گئے اوور ہیڈ برج کو استعمال نہیں کرتے اور اکثر حادثات کا شکار ہو جاترے ہیں تاہم جانور وں کی اس تصویر نے ایسے لوگوں کو ایک بڑا سبق دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :