لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء نے قتل کیس کا ملزم فرار کرا دیا

پیر 18 جولائی 2016 17:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء نے قتل کیس کا ملزم فرار کرا دیا،سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی ملزم ریاض پر شہری اصغر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہوئی تو ملزم احاطہ عدالت میں آیا جہاں موجود اس کے وکلاء نے اسے فرار کرا دیا۔بھاگتے ملزم نے مرکزی دروازے کے قریب پہنچنے سے پہلے اپنی شناخت چھپانے کے لیے قمیض بھی اتار دی مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔اس موقع پر مقتول اصغر کے اہل خانہ انصاف کی دہائیاں دیتے رہے۔