ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے بچوں کی فٹبال ٹیم میں شامل تین جعلی فٹبال کھلاڑیوں کی امریکہ روانگی ناکام بنا د

پیر 18 جولائی 2016 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے بچوں کی فٹ بال ٹیم میں شامل تین جعلی فٹ بال کے کھلاڑیوں کی امریکہ روانگی ناکام بنا دی اورفٹبال ٹیم کے مینیجر حامد اور رضوان نامی کوچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کے مطابق ملزمان پنجاب جونیئر فٹ بال ٹیم کے نام سے فٹ بال ٹیم بنا کر 16 بچوں کو امریکہ لیجا رہے تھے۔ملزمان نے تینوں جعلی فٹبالرز سے امریکہ لیجانے کی مد میں 12,12 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔زرائع کے مطابقایف آئی اے نے پنجاب جونیئر سوکر ایسوسی ایشن کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :