محکمہ ڈاک عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 14اگست کو یادگاری ٹکٹ جاری کرے گا

پیر 18 جولائی 2016 17:35

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء) محکمہ ڈاک معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 14اگست کو یادگاری ٹکٹ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان پوسٹ آفس کے ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس ہر سال یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ٹکٹ جاری کرتا ہے، اس سال پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کے موقع پر اب تک 2ٹکٹوں کو حتمی شکل دی گئی ہے جس میں عبدالستار ایدھی کے نام پر ٹکٹ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :