وزارت خزانہ میں بھاری تنخواہ پر تعینات ایڈوائزر کی تعیناتی غیر قانونی قرار

پیر 18 جولائی 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) وزارت خزانہ میں بھاری تنخواہ پر تعینات ایڈوائزر کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا، وزارت خزانہ کا سیکرٹری سپریم کورٹ کے حکام کے برعکس ایم پی سکیل ون میں ایڈوائزر تعینات کرا لئے ہیں، آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ میں ایم بی سکیل ون میں ایڈوائزر تعینات نہیں کئے جاسکتے، ان ایڈوائزر کی تعیناتی غیر قانونی ہے اور ان کو دی گئی مراعات تنخوائیں بھی غیر قانونی ہیںِ، رپورٹ کے مطابق ایم بی سکیل ون کی مراعات پبلک سیکٹر آرگنازیشن کے چیف ایگزیکٹر آفیسر کے سادی ہوتی ہیںِ، اسٹبلسمنٹ ڈویژن نے 22گریڈ کے ریٹائرڈ افسران کو وزارت خزانہ میں ایڈوائزر تعینات کرتی ہے جس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :