Live Updates

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی ملاقات، الیکشن کمیشن ارکان کے لیے دیے گئے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 18 جولائی 2016 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی، جس میں حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن ارکان کے لیے دیے گئے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی، جس میں خورشید شاہ کا اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات پر شاہ محمود قریشی سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ٹی او آر پر متحدہ اپوزیشن کے آج ہونے والے اجلاس پر بھی مشاورت کی گئی، ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے دیے جانے والے ناموں پر بھی بات چیت کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات