عجمان: تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ملازمین کاکمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج

پیر 18 جولائی 2016 17:24

عجمان: تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ملازمین کاکمپنی کے ..

عجمان : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): عجمان کے علاقے میں قائم نجی کمپنی سیدکو کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کمپنی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ کمپنی دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران ملازمین نے کمپنی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ پولیس ڈپارٹمنٹ نے احتجاج کرنے والے افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ کمپنی پر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیئے زور دیا جائے گا ۔

اور جلد ہی ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہیومین ریسورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی کی طرف سے ایسی کوتاہی کا پتہ کریں گے ۔لیکن انہوں نے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی بھی اقدام نہ اٹھائیں بلکہ اپنی بات کو لیگل طریقے سے حکام بالا تک پہنچانے کا طریقہ اختیار کریں ۔ ہیومین ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ملازمین کی طرف سے احتجاج کی ویڈیو ز کو انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کرنے سے روک دیا ہے ۔ مقامی اخبار کے رپورٹر نے کمپنی ترجمان سے اس بارے میں موقف لینے کی کوشش کی مگر کمپنی ترجمان نے کوئی بھی جوازب دینے سے گریز کیاہے ۔