ملک بھر میں‌سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر51500 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 جولائی 2016 17:17

ملک بھر میں‌سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر51500 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ..

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء):عالمی مارکیٹ میں‌سونے کی قیمتوں میں‌ اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے،سونے کی فی تولہ قیمت300روپے کم ہونے سے51500 روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی صرافہ ایسواسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ‌ میں سونے کی فی تولہ قیمت کم کردی گئی ہے۔جس کے باعث پاکستان میں‌ سونے کی فی تولہ300روپے قیمت کم ہونے سے ملک بھر میں‌ سونے کی فی تولہ قیمت51500روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258روپے کم ہوکر 44142روپے ہوگئی ہے۔