علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام اے ٹی ٹی سی پروگرام کی ورکشاپ 25 جولائی سے شروع ہوگی

پیر 18 جولائی 2016 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام اے ٹی ٹی سی پروگرام کی ورکشاپ 25 جولائی سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ٗ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے بتایا کہ ورکشاپ میں شمولیت کے لئے طلبہ و طالبات کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دے دی گئی اور طلبہ کی سہولت کے لئے ورکشاپ کا مکمل ڈیٹا ٗ شیڈول اور سینٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی فراہم کردی گئی ہیں ٗملک توقیر احمد خان نے کہا کہ ورکشاپ کے دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ و طالبات ورکشاپ میں شمولیت کیلئے 25 جولائی 2016 سے پہلے یونیورسٹی کے راولپنڈی ریجن سے رابطہ کریں۔

ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں راولپنڈی ریجن کے فون نمبر 051-9250186-90, 015-9057841, 015-9057439 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔