وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچانے بارے حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ٗ باقاعدہ اعلان (کل)کیا جائیگا ٗپہلے 15دن حج پروازیں براہ راست مدینہ منورہ جائینگی ٗوفاقی وزیر صحافیوں کو بریفنگ دینگے
حج پروازوں کا شیڈول بدھ کو وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکے گا ٗ ذرائع وزارت مذہبی
پیر 18 جولائی 2016 17:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچانے کے حوالے سے حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا باقاعدہ اعلان (کل) منگل کو کیا جائے گا ٗپہلے 15دن حج پروازیں براہ راست مدینہ منورہ جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال 71684پاکستانی عازمین سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے ٗ مجموعی طور پر ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حجاز مقدس جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق پہلے 15 دن حج پروازیں براہ راست مدینہ منورہ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ براہ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کی واپسی جدہ ٗ جدہ ایئرپورٹ پر اترنے والے حاجیوں کی وطن واپسی مدینہ منورہ سے ہو گی ٗ4اگست کو ملک کے 5بڑے شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی، فیصل آباد سے 4اگست کو دن ساڑھے گیارہ بجے، اسلام آباد سے 4اگست کو علی الصبح ساڑھے 4بجے، کراچی سے 4اگست کو علی الصبح ساڑھے 4بجے، 4اگست کو ہی لاہور سے صبح ساڑھے 6اور پشاور سے دوپہر ڈیڑھ بجے حج پروازیں روانہ ہونگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.