پشاور،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹرز کااحتجاجی مظاہرہ،ملک سعدپل میں دھرنا

پیر 18 جولائی 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پشاور میں ٹرینی ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف مارچ کیا ، پولیس نے مظاہرین کو اسمبلی کی جانب جانے سے روکا توملک سعد پل کے نیچے دھرنا دے دیا۔تاہم مظاہرین نے حکومت کو 2 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مظاہرہ ختم کر دیا۔پشاور کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ اورخیبرٹیچنگ ہسپتال کے ٹرینی ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مین ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کیا ۔ لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال میں احتجاج سے کام نہ بنا تو مظاہرین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کے لیے روانہ ہوئے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو اسمبلی کے سامنے جانے سے روکا تو مظاہرین اسمبلی کے قریب ملک سعد پل کے نیچے سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ میڈیکل امتحان پاس کرنے کے باوجود بھی ان کو منتخب نہیں کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے تاہم ان کو ٹرخایا جا رہا ہے ۔مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے نہ تو کوئی حکومتی نمائندہ آیااور نہ ہی محکمہ صحت کے اعلی حکام تو مظاہرین نے مطالبات کے تسلیم کرنے کے لیے حکومت کو 2 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مظاہرہ ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :