پشاورپولیس کی کاروائی،بم کوناکارہ بنادیا،ایک مشکوک شخص گرفتار

شاپنگ بیگ سے ٹائم ڈیوائس سے منسلک چار کلو وزنی بم برآمد ہوا

پیر 18 جولائی 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پشاور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اچینی بالا میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا،موقع پر مشکوک شخص گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اچینی بالا میں رنگ روڈ پر مشکوگ شاپنگ بیگ کی اطلاع ملنے پر بی ڈی یو کو طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

معائنے پر شاپنگ بیگ سے ٹائم ڈیوائس سے منسلک چار کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیا۔

بم کے ساتھ پرائما کارڈ، اور سیفٹی فیوز بھی نصب کیے گئے تھے۔ دوسری کاروائی میں رنگ روڈ سے ہی پولیس نے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ دو بم بھی برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحیقیقات میں گرفتار دہشت گرد نے پہلے ایک بم چلانے کے بعد دوسرا بم پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔۔

متعلقہ عنوان :