عبدالستار ایدھی کر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع

پیر 18 جولائی 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی گئی جس میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ایدھی سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے عبد الستار ایدھی کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبد الستار ایدھی کی بطور سماجی کارکن پاکستان اور عوام کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جس کی پوری دنیا معترف ہے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ایدھی کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کرپشن کیس میں احتساب کمیشن کی حراست میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :