دبئی: البرشاء جنوبی دو کی 60 کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل

پیر 18 جولائی 2016 16:54

دبئی: البرشاء جنوبی دو کی 60 کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق البرشاء جنوبی دو کی متعدد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ البرشاء میں واٹر ڈرینج اور برساتی پانی کے بہاؤ کے لیئے استعمال ہونے والے چھوٹے بڑے نالوں کی مرمت کا کا م بھی مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ گلیوں میں ایل ای ڈی لائٹس کا بندوبست کر دیا ہے ۔پبلک بسوں کے لیئے علیحدہ پارکنگ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ البرشاء بی ون اور بی ٹو کے چوراہوں کے تمام ٹریفک سگنل بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے البرشاء علاقے میں 49کلومیٹر اندرونی اور 11کلومیٹر بیرونی سڑکوں کی تعمیر مکمل کر دی ہے۔