کشمیری اور ترکی بھائیوں کیساتھ ہیں،بھارت کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے وگرنہ خطے میں نتائج خوفناک نکلیں گے،چوہدری عابد شیر

پیر 18 جولائی 2016 16:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی، پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری، صدر انجمن تاجران سٹی(رجسٹرڈ) خواجہ شاہد رزاق سکا نے حاجی آباد شیخوپورہ روڈ پر مرزا محمد اشرف مغل و مرزا محمد امین مغل کے شیل ملت اسکوائر پیٹرول پمپ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر سیٹھ محمود اکبر حاجی عطاء الله مغل، امجد علی امجد مغل، چوہدری عمران شیر علی، چوہدری محمود عالم جٹ، راؤ سکندر اعظم، مرزا کامران جاوید، حاجی عبدالستار، حاجی غلام علی حاجی غلام نبی، میاں عبدالوحید، مرزا محمد اسلم و دیگر ہزاروں معززین موجود تھے۔ چوہدری عابد شیر علی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری اور ترکی بھائیوں کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستان کشمیر پر ظلم و ستم بند کردے وگرنہ خطے میں اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے جبکہ ترکی کی عوام نے جمہوریت کی خاطر بڑا اقدام کرکے طیب اردگان سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔ مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دے گی۔ جبکہ بیرونی ممالک کی خاطر ہر ضروری اقدامات کرے گی۔ حاجی محمد اکرم انصاری نے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خواجہ شاہدرزاق سکا نے کہا کہ آٹھوں بازاروں سمیت پورے شہر میں تاجروں کا اتحاد کے باعث شہر کے مسائل ختم ہورہے ہیں۔ تاجروں کا ہم پر اعتماد مسائل کے خاتمے کیلئے ہے۔ جس کیلئے ہم دن رات ایک کردیں گے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی امت مسلمہ کو درپیش مسائل کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :