Live Updates

آزاد کشمیر انتخابات ،پی ٹی آئی کی تیاریاں مکمل ،پولنگ ڈے کیلئے پارٹی کارکنوں کی ذمہ داریاں لگا دی گئیں

پیر 18 جولائی 2016 16:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر کے 21جولائی کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور پولنگ ڈے کیلئے کارکنوں کی ذمہ داریاں لگا دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کی ہدایات پر این اے122کے مرکزی دفتر میں ضروری انتظامات کیے گئے ہیں جہاں ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی پولنگ کے امور کی نگرانی کریں گے اور لاہور کی دونوں نشستوں کیلئے پارٹی کارکنوں کو ہر پولنگ سٹیشن پر بھیجا جائے گا تحریک انصاف کے لاہور سے امیدواروں محی الدین دیوان اور مقصود الزمان خان نے پولنگ ایجنٹوں کے ہمراہ گڑھی شاہو میں اجلاس منعقد کیا جہاں ایم پی اے شعیب صدیقی نے انہیں عبدالعلیم خان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور 21جولائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اہم رہنما کشمیر کے انتخابات میں ڈیوٹی پر ہوں گے اور لاہور کی دونوں نشستوں پر انشا ء اللہ تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی لاہور سے اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمد اسلم اقبال ،ڈاکٹر مراد راس نے بھی خطاب کیا جبکہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد عظیم، حافظ فرحت عباس، میاں یامین ٹیپو، خواجہ جمشید امام ، علی امتیاز وڑائچ، خالد محمود گجر ،عبدالکریم کلواڑ ، اصغر گجر اور حاجی امداد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات