متحدہ اپوزیشن کے کل ہونیوالے اجلاس میں ٹی او آرز اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پرمشاورت کی جائیگی

پیر 18 جولائی 2016 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل منگل کو ہوگا جس میں ٹی او آرز پر متفقہ حکمت عملی طے اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پرمشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے کل منگل کو ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کا چھ رکنی وفد پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی شریک نہیں ہونگے۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ٹی او آر پر متفقہ حکمت عملی طے کی جائیگی جبکہ آزاد کشمیر انتخابات اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی تقرری کے معاملات بھی زیر غور آئینگے۔