آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے ثانوی پارٹ II سالانہ2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا

پیر 18 جولائی 2016 16:35

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان ثانوی پارٹ II (کمپوزٹ) سالانہ2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس امتحان میں مجموعی طور پر63056طلباء/طالبات نے شرکت کے لئے فارم ہا داخلہ ارسال کئے جن میں سے 62284 شامل امتحان ہوئے 41664طلباء/ طالبات نے باقاعدہ جبکہ 20620 طلباء/ طالبات نے بطور پرائیویٹ امتحان میں شمولیت کی باقاعدہ طلباء/ طالبات میں سے 33528 نے کامیابی حاصل کی ان کا نتیجہ 80.47 فیصد رہا ۔

جبکہ پرائیویٹ طلباء/ طالبات میں سے 7759 نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 37.63فیصد رہا۔ اس طرح مجموعی طور پر طلباء/ طالبات میں سے 41287نے کامیابی حاصل کی اور مجموعی نتیجہ 66.29فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے نتائج میں آزادکشمیر بھرمیں مجموعی طورپر قیصرلیاقت ولدلیاقت علی نیو ایج سکالر سائنس کالج سہنسہ ضلع کوٹلی رول نمبر126916نے 1100 میں سے 1076 نمبرات حاصل کرکے بورڈ میں اول و رحیمہ ا مین دختر محمدامین چوہدری پاک کشمیرانسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز ضلع میرپور رول نمبر102454نے 1066 نمبرات حاصل کرکے بورڈ میں دوسری جبکہ مومنہ تقدیس گکھڑ دختر طفیل حسین ریڈ فاؤنڈیشن سکول ھٹیاں بالا ضلع ھٹیاں بالا رول نمبر101067 نے 1063 نمبرات حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سائنس گروپ طالبات رحیمہ امین دختر محمدامین چوہدری پاک کشمیرانسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز ضلع میرپورر رول نمبر 102454 نے 1100 میں سے 1066 نمبرات لے کر پہلی ، مومنہ تقدیس گکھڑ دختر طفیل حسین ریڈ فاؤنڈیشن سکول ھٹیاں بالا ضلع ھٹیاں بالا نے رول نمبر 101067 نے 1063نمبرات حاصل کرکے دوسری اور طیبہ زبیر دختر محمد زبیرمحمڈن سائنس کالج ہجیرہ ضلع پونچھ رولنمبر109379نے 1062نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سائنس گروپ طلباء میں قیصرلیاقت ولدلیاقت علی نیو ایج سکالر سائنس کالج سہنسہ ضلع کوٹلی رولنمبر126916نے 1100 میں سے 1076 نمبرات حاصل کرکے پہلی، انیس سعد ولد محمد رقیب دی لائسم مکھیال سکول ضلع بھمبر رول نمبر 125553نے 1062 نمبرات حاصل کرکے دوسری او ر علی حسنین راشد ولد راشد محمود ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر رولنمبر 125093 نے1057 نمبرات حاصل کرکے سائنس گروپ طلباء میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

علم و ادب گروپ طالبات میں ارسہ رضا دخترمحمدرضاگورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل کلری ضلع بھمبر رول نمبر143111نے 1100 میں سے 1000نمبرات حاصل کرکے پہلی ، رضوانہ بیگم دختر محمد سوار خان پرائیویٹ ضلع کوٹلی رولنمبر151102نے996 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ اقصاء رحمان دختر تصور رحمان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلری ضلع بھمبر رول نمبر 143106 نے 991 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

علم و ادب گروپ طلباء میں محمد شفیق ولدمحمد صدیق گورنمنٹ ہائی سکول کھن بندوے ضلع مظفرآباد رول نمبر 161093نے 1100 میں سے 1018 نمبرات حاصل کرکے پہلی ، وحید احمد ولدسائیں گورنمنٹ ہائی سکول کھن بندوے ضلع مظفرآباد رول نمبر161105نے 968نمبرات حاصل کرکے دوسری اور عبداللہ ولد عصمت اللہ گورنمنٹ ہائی سکول رٹہ ڈڈیال ضلع میرپور رول نمبر162004 نے 957 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

باقاعدہ طلباء/ طالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان اور پرائیویٹ طلباء/ طالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کردیئے گے۔ جن طلباء/ طالبات کو رزلٹ کارڈ موصول نہ ہوں تو اُن کی جانب سے درخواست نتیجہ کی اشاعت کے 30دن کے اندر دفترہذا کو وصول ہونا ضروری ہے ۔مقررہ معیاد کے بعد تحت قواعد بیان حلفی اور فیس برائے مثنٰی رزلٹ کارڈ مبلغ600/-روپے بورڈ اکونٹ میں جمع کروا کر اصل چالان/رسید ارسال کرنے کی صورت میں رزلٹ کارڈ جاری کیا جائے گا ۔اس امتحان میں فیل ہونے والے امیدواران مورخہ11-08-2016تک سنگل فیس کے ساتھ فارم داخلہ دفتربورڈ کو ارسال کرسکتے ہیں۔مقررہ تاریخ کے بعد فارم داخلہ قبول نہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :