شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے مال روڈ پر احتجاج کے دوران اضافی نفری تعینات

پیر 18 جولائی 2016 16:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر مال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 12 ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام دفتری سٹاف کو ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی راہنمائی کیلئے ایس پیز کی نگرانی میں اضافی3ڈی ایس پیز،04ٹریفک انسپکٹرز،15پٹرولنگ آفیسرز،30ڈیوٹی آفیسرز سمیت 88ٹریفک وارڈنزتعینات کردےئے اس دوران ایس پی سٹی محمد آصف صدیق بھی وارڈنز کے ہمراہ موقع پر موجود رہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔مال روڈ پر احتجاج کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے12ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں، سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پیزاپنی اپنی ڈویژن میں باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :