پنجاب میں عدالتی حکم پر تنزلی کے شکار پولیس اہلکاروں ، افسران کو محکمانہ پروموشن بورڈ کے ذریعے ترقی دینے کا فیصلہ

پیر 18 جولائی 2016 16:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پنجاب بھر میں عدالتی حکم پر تنزلی کا شکار ہونے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو محکمانہ پروموشن بورڈز کے ذریعے ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور جلد صوبے بھر میں اس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام آر پی اوز اور سی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ آؤٹ آف ٹرن پروموشن کی زد میں آنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو باقاعدہ محکمانہ ترقی دی جائے اور پروموشن بورڈز کے اجلاس بلا کر پہلے مرحلے میں کانسٹیبل سے لیکر سب انسپکٹر تک کے کیسز نمٹائے جائیں ۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر اور اس سے اوپر رینک کے افسران کا معاملہ بھی اسی ماہ حل کر لیا جائیگا اور ان کی محکمانہ ترقی کے لئے پروموشن بورڈز کے اجلاس ہوں گے ۔ یاد رہے کہ عدالت عظمی کے حکم پر آؤٹ آف ٹرن پروموشن پانے والے 10ہزار 2سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاران کی تنزلی کی گئی تھی جن کو اب باقاعدہ محکمانہ ترقی دینے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :