دبئی: گرمی کے موسم میں کھلی فضا ء میں کام کرنے والے ورکروں کے لیے ٹھنڈی جیکٹیں

پیر 18 جولائی 2016 16:25

دبئی: گرمی کے موسم میں کھلی فضا ء میں کام کرنے والے ورکروں کے لیے ٹھنڈی ..

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارات میں گرمی کے موسم میں درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ سے بڑھ جا تا ہے ۔ جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں کھلی جگہوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور ورکروں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو جا تا ہے ۔ امارات کے بڑے بنکنگ گروپ این بی ڈی نے رمضان المبارک میں گرمی کے اوقات میں کھلی جگہوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور ورکروں کے لیے ایسی جیکٹوں کو متعارف کر وایا ہے ۔

(جاری ہے)

جن کو پہننے کے بعد ملازمین کے جسمانی درجہ حرارت میں چھ سے آٹھ سینٹی گریڈ تک کمی ہو جاتی ہے ۔اس جیکٹ کو اے سی جیکٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ جبکہ اس میں ایسا کپڑا استعمال ہو ا ہے جو لمبی دیر تک جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے ۔ اس کو استعمال کرنے سے پہلے بس ایک دفعہ پانچ سے سات منٹ کے لیے پانی میں بھگونا پڑتا ہے ۔ اسکے بعد اس کو پہن لینے سے گرمی کا احساس ختم ہو جاتا ہے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس کو بھگونے سے جسم پر نمی نہیں آتی ۔ آزمائشی بنیادوں پر اس کے مثبت نتائج آئے ہیں اے سی جیکٹیں مارکیٹ میں کچھ عرصہ تک ملنا شروع ہو جائیں گی۔ متعدد ملازمین نے اے سی جیکٹوں کو پسند کیا ہے ۔