Live Updates

پاکستان کوآرمی سےنہیں نوازشریف کی بادشاہت سےخطرہ ہے۔عمران خان

نوازشریف نے حساب نہ دیا توسڑکوں پر نکلیں گے،مشرف نےماشل لاء لگایا تو کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے تھے؟لوگوں کو پتا تھا کہ نواز شریف سے فیکٹریاں بنائی ہیں،ترکی میں نواز شریف ہوتے تو فوجی بغاوت کامیاب ہوجاتی،21جولائی کوتحریک انصاف کو اس طرح جتوائیں جس طرح پاکستان نے کرکٹ میں برطانیہ کو ہرایا،برادریوں سے نکل کر نظریے کو ووٹ دو،کشمیریوں پر جتنا ظلم کرینگے،جذبہ آزادی اتنا بڑھے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخابی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 جولائی 2016 16:11

پاکستان کوآرمی سےنہیں نوازشریف کی بادشاہت سےخطرہ ہے۔عمران خان

باغ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کوآرمی سےنہیں نوازشریف کی بادشاہت سےخطرہ ہےنوازشریف نے حساب نہ دیا توسڑکوں پر نکلیں گے،مشرف نےماشل لاء لگایا تو کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے تھے؟لوگوں کو پتا تھا کہ نواز شریف سے فیکٹریاں بنائی ہیں،برادریوں سے نکل کر نظریے کو ووٹ دو،21جولائی کوتحریک انصاف کو اس طرح جتوائیں جس طرح پاکستان نے کرکٹ میں برطانیہ کو ہرایا ،کشمیریوں پر جتنا ظلم کرینگے،جذبہ آزادی اتنا بڑھے گا۔

آج سوموار کو آزاد کشمیر باغ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21جولائی کوتحریک انصاف کو اس طرح جتوائیں جس طرح پاکستان نے کرکٹ میں برطانیہ کو ہرایا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف کھڑی ہے۔کرپشن امیر ملک کو غریب کردیتی ہے۔اڑھائی کروڑ پاکستانی بچے سکولوں سے باہر ہیں۔پٹواری ایماندار نہیں ہوتا۔

جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہاں اوپر سے نیچے تک نظام تباہ ہوجاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں اپنی زندگیوں کو تبدیل کرو۔کشمیریوں پر جتنا ظلم کرینگے،جذبہ آزادی اتنا بڑھے گا،کشمیریوں کوانکے حقوق دیے جائیں۔امریکہ 15سال سے افغانستان میں ہے لیکن جنگ نہیں جیت سکا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت جاکر اپنے بیٹے کیلئے بزنس مین سے ملے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ رشتہ داریوں سے نکلو،اور بڑی سوچ کر ووٹ دو۔برادریوں سے نکل کر نظریے کو ووٹ دو۔آج آزاد کشمیر میں کرپشن باقی پاکستان کی طرح کیوں پھیلی ہوئی ہے۔کرپشن تب ختم ہوگی جب آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو پکڑ کر احتساب نہیں ہوگا۔پاکستان میں بھی اس وقت تک کرپشن ختم نہیں ہوگی جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب 16سالوں میں کرپشن ختم نہیں کرسکی،بلکہ ہر سال کرپشن بڑھ رہی ہے۔

کرپشن ختم کرنے کیلئے ایک ایسے احتساب کی ضرورت ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا، میں مجبوری میں کرگیا،لیکن اسحاق ڈار کے دستاویز سے پہلے بی بی سی کی ڈاکیومنٹری موجودہے۔شریف خاندان کی پاناما میں اربوں کی کمپنیز ہیں کرپشن تب تک ختم نہیں ہوگی۔نواز شریف نے کہا تھا کہ زرداری کو الٹا لٹکا دوں گا۔زرداری کا پیسہ واپس لاؤنگا،پھر کیوں نہ احتساب کیا گیا۔

اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ چور چور کا احتساب نہیں کرتا۔صرف سمجھوتہ کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود وزیراعظم بنا تو کرپشن کا خاتمے کا نظام شروع ہوجائے گا۔آزاد کشمیر میں کرپشن ختم کرنے کیلئے آزاد احتساب کا نظام بنائیں گے۔پھر عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا۔پل بھی بنیں گے،تعلیمی ادارے اور ہسپتال بھی بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بلدیاتی نظام بھی ہونا چاہیے۔

خیبر پختونخواہ میں دیہاتوں تک الیکشن کروائے۔ابھی تک بلدیات تک پیسہ اور اختیارات نہیں جاسکا۔کیونکہ ارکان اسمبلی اختیارات نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔مشرف دور میں 150کروڑ روپے دیا گیا لیکن اب 40ارب روپے بلدیات میں جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں اردوان کی جگہ نواز شریف ہوتے تو فوجی بغاوت کامیاب ہوجاتی۔اردوان نے بے شمار خامیوں کے باوجود تعلیم پر پانچ گنا پیسہ خرچ کیا۔

اردوان نے فی کس سالانہ آمدنی بڑھا دی۔ترکی کے ذمے واجب الادا قرضء ختم کیے۔عمران خان نے کہا کہ مشرف نے ماشل لاء لگایا تو کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے تھے؟ نواز شریف کی حکومت گئی تو کوئی بھی سڑکوں پر نہیں آیا تھا۔کیونکہ عوام کو پتا تھا کہ نواز شریف نے اقتدار میں صرف فیکٹریاں بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اربوں روپے کی پراپرٹی کا حساب دینا ہوگا۔

اگر انہوں نے خود کو قانون سے بالا سمجھا تو احتجاج جمہوری حق ہے۔نوازشریف نے حساب نہ دیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔پاکستان کو آرمی سے نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے۔پاکستان کے عوام بادشاہت نہیں جموہریت چاہتے ہیں۔جمہوریت کیلئے تاریخی احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف باریاں لینے کیلئے اب اپنے بچوں کو تیار کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات