چین میں پولیس نے جعلی اور سمگل شدہ سگریٹوں کے گروہوں کا قلع قمع کردیا

114.67ملین امریکی ڈالر مالیت کے جعلی اور سمگل شدہ سگریٹ ضبط کر لئے گئے

پیر 18 جولائی 2016 15:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) وزارت عوامی سلامتی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ پولیس نے ملک بھر میں 766ملین (114.

(جاری ہے)

67ملین امریکی ڈالر) مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ ضبط کر کے سمگلروں کے گروہوں کا قلع قمع کیا ہے ، مجموعی طورپر 541ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ، جعلی یا سمگل شدہ سگریٹوں کے 9لاکھ کاٹن پکڑے گئے اور 1078ٹن خام مواد ضبط کیا گیا ، گذشتہ ہفتے پولیس نے سگریٹوں سے متعلق اقتصادی جرائم کے قلع قمع کیلئے ایک مشترکہ مشن شروع کیا ، پولیس نے 25شہروں میں سگریٹ کی سمگلنگ کے نیٹ ور ک کا سراغ لگایا جو دس صوبوں میں سرگرم عمل تھا ،پولیس نے ایک سو ملین یوآن سے زیادہ مالیت کی م مشینیں اور خام مواد کے علاوہ 60ملین جعلی سگریٹ ضبط کر لئے اور 58ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :