دمام:سنیپ چیٹ کے غلط استعمال پردس سال کی سزا اور ہو سکتی ہے: محمد الطمیاط

پیر 18 جولائی 2016 15:32

دمام:سنیپ چیٹ کے غلط استعمال پردس سال کی سزا اور ہو سکتی ہے: محمد الطمیاط

دمام : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): سعودی عرب میں سمارٹ فون ایپ” سنیپ چیٹ “ دوسرے عرب ممالک میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے ۔ اس کو استعمال کرنے والے افراد میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔ سعودی عرب کے مشہور وکیل محمد الطمیاط کے مطابق ایپ کے غلط استعمال پر صارفین کو دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینپ چیٹ کے غلط استعمال کرنے والوں کے لیئے قوانین بنائے گئے ہیں۔

ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں بھاری جرمانے یا سزائیں ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایپ کے غلط استعمال پر کم سے کم سزا ایک سال قیدیا 5000ریال جرمانہ یا دونوں بھی ہو سکتی ہیں۔جبکہ اس کے غلط استعمال پر زیادہ سے زیادہ دس سال قید اور 50,000،00لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ محمد الطمیاط کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیئے کہ اس کے بیجا استعمال سے بچیں ۔ ورنہ ان کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ ایسی بہت سی غلطیاں ہوتیں ہیں جس کو نوجوان اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ مگر بعد میں پتہ چلتاہے کہ انہوں نے غلط کیا تھا۔ اس لیے ان قوانین کو جاننے کی کوشش کرنی ضروری ہے جن کی وجہ سے سزاؤں سے بچا جا سکتاہے ۔