پاکستان میں انرجی سپلائی میں مزید بہتری سے 2016اور 2017ء میں پیداواری شرح کے ا ضافے میں مددملے گی، اے ڈی بی

پیر 18 جولائی 2016 15:31

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بنک ( اے ڈی بی )کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کمزور عالمی امکانات اور بریگزیٹ کے باوجود 2017ء کے لئے 6.3فیصد اور 2016ء کے لئے 6.5فیصد کے پیداواری اہداف کو پورا کرنے کے لئے صحیح ٹریک پر ہے ،منیلا میں قائم اس بنک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی ایشیاء میں 2016ء میں 5.4فیصد اور 2017ء میں 5.6فیصد کی پیداواری پیشنگوئیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، چین جو کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے ،2016ء میں 6.5فیصد اور 2017 ء میں 6.3فیصد کی مجموعی پیداواری شرح پوری کرنے کے لئے ٹریک پر ہے ، اپنے اہداف کی حمایت کیلئے توقع ہے کہ چینی حکومت مالیاتی اور مالی ترغیباتی اقدامات کا استعمال کرتی رہے گی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء ، مشرقی ایشیاء اور جنوبی مشرقی ایشیاء کی طرف سے ٹھوس کارکردگی کے امریکی معیشت کی لچک اور بریگزیٹ ووٹ کی وجہ سے قریب المیعاد مارکیٹ دھچکوں کو اپ سیٹ کرنے میں مدد دینے کے پیش نظر 2016 ء اور 2017ء کیلئے ایشیاء اور بحرالکاہل کی ترقیافتہ معیشتوں کی پیداوار ٹھوس رہے گی ،2016ء کے لئے اپنی ایشیائی ترقیاتی صورتحال کی رپورٹ جو کہ گذشتہ مارچ میں جاری کی گئی کی تائید میں اے ڈی بی نے اب پیشنگوئی کی ہے کہ ترقی پذیر معیشتوں کیلئے 2016ء کی پیداواری شرح 5.6فیصد رہے گی جو کہ اس کی قبل ازیں پیشنگوئی 5.6فیصد سے کم ہے ، 2017ء کیلئے پیداواری شرح 5.7فیصد ہی رہے گی ۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی کے چیف اکنامسٹ شانگ جن ویائی نے کہا کہ اگرچہ بریگزیٹ ووٹ نے ترقی پذیر ایشیاء کی کرنسی اور سٹاک مارکیٹوں کو متاثر کیا ہے توقع ہے کہ مختصر مدت میں حقیقی معیشت پر اس کا اثر معمولی ہو گا تا ہم انہوں نے کہا کہ ہم صنعتی معیشتوں میں کمزور پیداواری امکانات کے پیش نظر پالیسی سازوں کو چوکس رہنا چاہئے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ خطے میں پیداواری شرح زبردست رہے گی ، بیرونی دھچکوں کا جواب دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی سپلائی میں مزید بہتری ،بنیادی ڈھانچے میں زیادہ سرمایہ کاری اور بہتر سلامتی ماحول سے 2016ء اور 2017ء میں پیداواری شرح میں اضافے میں مدد ملے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ایشیاء میں افراط زر کی شرح 2016ء میں 2.8فیصد اور 2017ء کے لئے 3.0 فیصد رہے گی جو کہ گذشتہ پیشنگوئیوں کے مقابلے میں سالانہ 0.3فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :