بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے

پیر 18 جولائی 2016 15:27

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں لنک روڈ پر واقع ہائی پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے چوکی انچارج سب انسپکٹر امام جاں بحق ہوگیا، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جاں بحق سب انسپکٹر کی لاش کو خلیفہ گل نواز اسپتال منتقل کردیا ۔ادھر پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ۔