علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے، داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر

پیر 18 جولائی 2016 15:24

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ‘ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست 2016ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر 2016مقرر کی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی ‘ ایم ایس/ایم فل ‘ ایم ایس سی شماریات اور کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے ۔

میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے جانے والے پروگراموں کے داخلہ ٹیسٹ 15 سے 20 اکتوبر کو منعقد کئے جائیں گے اور میرٹ لسٹس 31 ۔اکتوبر کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لگادئیے جائیں گے۔سمسٹر خزاں 2016ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ‘ وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر پراسپیکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8۔

(جاری ہے)

بجے سے شام 6۔بجے تک کھلے رہیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی فراہم کئے جائیں گے۔ داخلوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈیپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے لئے 051-9057421‘ سیکنڈری پروگرامز کے لئے 051-9057431‘ ہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز 051-9057432‘ بیچلرز پروگرامز کے لئے 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لئے 051-9057422پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :