Live Updates

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کمیشن کے ارکان کی تقرری تک ملتوی

پیر 18 جولائی 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کمیشن کے ارکان کی تقرری تک ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نامکمل الیکشن کمیشن کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات اکبر ایس بابرنے گزشتہ سال نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں سے حاصل کئے گئے پارٹی فنڈز میں کرپشن اور اس حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے الزامات پر مبنی پٹیشن دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ مزیدبرآں سپریم کورٹ نے حکومت کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے آئین کے تحت 27جولائی تک کرنے کا حکم دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات