خصوصی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے انہیں اپ گریڈکیا جائے گا،ملک محمد اقبال چنڑ

پیر 18 جولائی 2016 15:19

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) صوبہ بھر کے خصوصی بچوں کی تعلیم و تر بیت کے لئے نئے مالی سال کے دوران تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے خصوصی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈکیا جائے گا۔تاکہ ان اداروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے اورزیادہ سے زیادہ بچوں کو باآسانی داخلہ میسر آسکے اوروہ معاشرے کا اہم فرد بن کر اعلیٰ ہنر مند ی کی تربیت حاصل کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہارصوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے سپیشل بچوں کے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ا ن خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے جدید معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کا عمل میں لایا جائے گا۔اسی طرح طالبات کے لئے گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیکنڈری سکولوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے قائم 8 گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کو مڈل سے سیکنڈری اور پرائمری سے مڈل تک اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔