وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کل حج انتظامات بارے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیں گے

پیر 18 جولائی 2016 15:05

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کل منگل کو حج انتظامات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حجاز مقدس میں رہائشی عمارتوں کے حصول، حج فلائٹ آپریشن سمیت حجاز مقدس میں پاکستانی عازمین حج کی سہولیات کے حوالے سے رواں سال موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو منگل دن ساڑھے 12بجے ایمیسڈر ہوٹل اسلام آباد میں بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :