فاٹا میں 25جولائی سے انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی

پیر 18 جولائی 2016 14:58

پشاور ۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) محکمہ صحت فاٹا نے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد 25جولائی سے قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے‘ تین روزہ مہم کے دوران تمام ایجنسیوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائینگے تاکہ پولیو کے وائرس کو کنٹرول کیاجاسکے‘ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق رواں سال شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے ‘لیکن حالیہ مہم کے دوران شمالی وزیرستان سمیت تمام ایجنسیوں میں پولیو کے قطرے پلوائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :