پی ٹی آئی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے باہر نکلے گی ‘ شیریں مزاری

پیر 18 جولائی 2016 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلے گی۔ایک انٹرویومیں شیریں مزاری نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے باہر نکلے گی، کیونکہ ہم وزیراعظم کا احتساب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم موجودہ بادشاہت کا خاتمہ کریں گے تاکہ اس ملک میں ادارے مضبوط ہو کر کام کرسکیں۔پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعظم کی لندن سے واپسی کیلئے وزارتِ خارجہ کی جانب سے قومی ایئرلائن سے خصوصی طیارے کا مطالبہ کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ کوئی سرکاری دورہ نہیں تھا جس کیلئے وزارتِ خارجہ نے پی آئی اے کو خط لکھا۔