وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیر کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،پرویزرشید
پیر 18 جولائی 2016 14:17
راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر ڈاکٹر علیم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے اور یقیناً کشمیری عوام لاہور،راولپنڈی جیسی ترقی کشمیر میں چاہیں گے،مسلم لیگ(ن) جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے،وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا وژن ہے کہ ترقی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کرچلیں گے،مسلم لیگ(ن) روایات کی حامل جماعت ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر ڈاکٹر علیم کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر ڈاکٹر علیم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے ڈاکٹر علیم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔
پرویز رشید نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر علیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے اور عوام نے جہاں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا وہاں ترقی نظر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کامعیار زندگی بلند کرتا ہے،آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے اور ہم اپنے منشور پر مکمل عمل درآمد کریں گے،کشمیر کے عوام لاہور اور راولپنڈی جیسی یقینی ترقی آزاد کشمیر میں چاہتے ہیں نہ کہ کشمیری عوام سندھ اور کے پی کے جیسی ترقی چاہیں گے،اسی موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے ملسم لیگ ن کو بہت پزیرائی ملی ہے۔نواز شریف کا وژن ہے کہ ترقی کے سفر پر سب کو ساتھ لے کر چلیں،مسلم لیگ (ن) روایات کی ایک حامل جماعت ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کی کوئی انتخابی مہم نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے اپنا کوئی وعدہ منشور نہیں پیش کر سکے اور نہ ہی آزاد کشمیر کی عوام کیلئے کوئی ایجنڈا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.