شارجہ:سیوا کے سب اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی متعدد علاقوں کی بجلی غائب

پیر 18 جولائی 2016 14:10

شارجہ:سیوا کے سب اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی متعدد علاقوں کی بجلی غائب

شارجہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): شارجہ الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی (سیوا) کے کنگ فیصل روڈ پر قائم سب اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔آگ لگنے کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ۔ جبکہ آگ کو بجھانے کے لیئے سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں سب اسٹیشن پہنچ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ مقامی شہری نے آگ لگنے کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دی ۔ جس پر متعدد شہریوں نے سب اسٹیشن پر لگنے والی آگ کہا ہے ۔ سیوا کو چاہیئے کہ وہ اپنے تمام اسٹیشنوں پر آگ سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔ عینی شاہد کے مطابق آگ صبح ساڑھے سات بجے لگی تھی۔آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔