مکہ:عزیزیہ کے علاقے میں نجی ہو ٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا:سول ڈیفنس

پیر 18 جولائی 2016 13:47

مکہ:عزیزیہ کے علاقے میں نجی ہو ٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا:سول ..

مکہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): سعودی سول ڈیفنس نے عزیزیہ کے علاقے میں قائم نجی دس منزلہ نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر پر قابو پا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آگ دس منزلہ ہوٹل کی ساتویں منزل پر اچانک بھڑک اٹھی تھی ۔ جس کے بعد سول ڈیفنس کی متعد د گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے عزیزیہ پہنچ گئی۔ سول ڈیفنس کے عملے نے تمام رہائش پذیر افراد کو ہوٹل سے باحفاظت نکال لیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث کسی بھی قسم کے جانی نقصان ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔ ہوٹل کے فرنیچر اور دیگر سامان کے جل جانے کی وجہ سے مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ جن کا تغمینعہ لگایا جا رہاہے ۔ سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے آگ ہوٹل کے بالکل قریب ایک کھجور کے درخت کو لگی جس کی لپٹوں ہوٹل آگیا ۔سول ڈیفنس کے عملے نے ایک گھنٹے بعد ہی آگ پر قابو پالیا۔